کارپٹ سڑک کے پشتے پہلی ہی بارش میں بہہ گئے

کارپٹ سڑک کے پشتے پہلی ہی بارش میں بہہ گئے

کارپٹ سڑک کے پشتے پہلی ہی بارش میں بہہ گئےسڑک کے اطراف میں 65 لاکھ روپے کے پودے بھی اکھاڑ دیے گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں ٹبی موڑ سے ہیڈ پکہ تک کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کارپٹ سڑک کے پشتے پہلی ہی بارش میں مختلف مقامات سے بہہ گئے مقامی شہریوں کے مطابق سڑک کی تعمیر شروع ہونے سے قبل مبینہ طور پر محکمہ جنگلات کی غفلت یا ملی بھگت سے سڑک کے اطراف میں موجود تقریباً 65 لاکھ روپے مالیت کے پودے بھی اکھاڑ دیے گئے تھے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف قیمتی پودوں کے نقصان سے سرکاری خزانے کو مبینہ نقصان پہنچا، جبکہ دوسری جانب اب سڑک کے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹبی موڑ تا ہیڈ پکہ روڈ کا موقع پر معائنہ کرائیں اور سڑک کے تعمیراتی معیار، استعمال ہونے والے میٹریل اور پشتوں کے بہہ جانے کی وجوہات کا غیر جانب دارانہ تکنیکی معائنہ کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...