جشنِ آزادی کرکٹ میلہ ، تھانہ پپلاں کی ٹیم جیت گئی

جشنِ آزادی کرکٹ میلہ ، تھانہ پپلاں کی ٹیم جیت گئی

جشنِ آزادی کرکٹ میلہ ، تھانہ پپلاں کی ٹیم جیت گئی دونوں میچز میں تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

میانوالی، کندیاں (نامہ نگاران )میانوالی پولیس کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کرکٹ میلہ 2026 کے سلسلے میں واں بھچراں کرکٹ گراؤنڈ میں سرکل پپلاں کے تھانہ کندیاں، تھانہ پپلاں اور تھانہ ہرنولی کی ٹیموں کے مابین دو سنسنی خیز میچز کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں تھانہ کندیاں اور تھانہ پپلاں کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں، جس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ پپلاں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔دوسرے میچ میں تھانہ ہرنولی اور تھانہ پپلاں کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں ایک بار پھر تھانہ پپلاں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

یوں تھانہ پپلاں کی ٹیم نے دونوں میچز جیت کر اپنی برتری ثابت کردی۔دونوں میچز میں تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھیل صحت مند اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوانوں کو منشیات، جرائم اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔میچز کے دوران شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل کو خوب سراہا۔ جشنِ آزادی کرکٹ میلہ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کے رجحان اور منشیات کے خلاف شعور کو اجاگر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...