2 ڈاکو دوران تعاقب پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
2 ڈاکو دوران تعاقب پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ڈکیتی کے بعدفرارہو رہے تھے پولیس سے سامنا ہو گیا ،جوابی کارروائی پر گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)نور پور تھل پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کاکاجمالی روڈ شہری سے نقدی چھین کرفرار ہونیوالے ڈاکو کو دوران تعاقب پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کاک جمالی روڈ پوع ہنڈا 125پر دو ڈاکو محسن رضا نامی شہری ہے اسلحہ کی نوک پر دس ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین کرجمالی کی جانب کی جانب فرار ہوئے م اطلاع ملتے تھل دونوں تھانوں نور پور اور جوڑہ کلان کی پولیس حرکت میں گئی اور اس ایس ایچ او نور ملک الیاس اعوان نے پولیس فورس کے ہمراہ ان کا تعاقب کیام پولیس کو دیکھتے ہیں دونوں ڈکیت بر لب سڑک سفیوں کے جھنڈ میں داخل ہو گئے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کو اپنی حفاظت کیلئے جوابی فائرنگ کرنا پڑی ، دس پندرہ منٹ بعد جب کراس فائرنگ کا سلسلہ رکاتو پولیس تو پولیس کو درکٹوں کے جھنڈ سے ایک داکو زخمی حالت میں ملا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو چکا تھا، پولیس نے اسے قانون کی گرفت میں لے لیا ،ڈاکو کی شناخت فضل عباس کے نام سے ہوئی اور وہ ضلع سرگودھا کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،پولیس نے وادات کے دوران استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل ،اسلحہ اورچھینی جانیوالی نقدی برمد کر کے اسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments