ستھرا پنجاب پروگرام پر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا
ستھرا پنجاب پروگرام پر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا برانڈنگ بائیک فراہم کرنے تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر یقینی بنا نے کے احکامات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں موجود ہوا آجلاس کی صدرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی ، اجلاس میں اے ڈی سی جی غزالہ کنول،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل سی ای اوضلع کونسل جوہرآباد، ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب اورستھراپنجاب پروگرام کے چاروں تحصیلوں کے تحصیل منیجرز نے شریک تھے جبکہ اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر،اے سی قائدآباد حسیب الرحمان، اے سی نور پورشازیہ رحمان نے اجلاس میں نذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اس موقع پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے تحصیل منیجرز نے ستھراپنجاب پروگرام کی پراگریس، ویسٹ، ڈور ٹو ڈور سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحصیل منیجرز کو ہدایت کی کہ مین روڈ ،مین پوائنٹ پارکوں اور پبلک مقامات کی روزانہ صفائی، خوشاب ،جوہرآباد مین روڈ ،بازاروں،اڈوں چوکوں چوراہوں کو روزانہ فائنل اور سرف کے استعمال سے کلین واش کیا جائے گرین بیلٹ یا مین روڈ پر ذرہ برابر ڈسٹ بھی نظر نہیں آنی چاہئے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سپر وائزر اور، فیلڈ مانیٹرنگ سٹاف کو یونیفارم اور برانڈنگ بائیک فراہم کرنے ورکز کی تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر یقینی بنا نے کے احکامات جاری کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments