مکہ دفاعی معاہدہ ،ملی نغموں کا کنسرٹ دوسرے روز بھی جاری

مکہ دفاعی معاہدہ ،ملی نغموں کا کنسرٹ دوسرے روز بھی جاری

مکہ دفاعی معاہدہ ،ملی نغموں کا کنسرٹ دوسرے روز بھی جاری تینوں برادر اسلامی ممالک کی دوستی، باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کمپلیکس میں جاری تین روزہ ملی نغموں کا کنسرٹ دوسرے روز بھی بھرپور جوش و جذبے سے جاری رہا. دوسرے روز بھی مقامی فنکاروں اور مختلف سکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کرکے تینوں برادر اسلامی ممالک کی دوستی، اخوت اور باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کمپلیکس کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ، جبکہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ سے متعلق خصوصی مواد بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سبز، سرخ اور سفید روشنیوں کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی کے خوبصورت رنگ نمایاں کیے گئے ہیں۔ ملی نغموں کی دھنوں پر شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا اور فنکاروں کو داد دی۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور دفاعی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ یہ معاہدہ پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل سمیت دیگر افسران، فنکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...