ہم اسلام کے مطابق کردار ادا کریں تووطن میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ،انجینئر گل اصغر بگھور
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ٰؐ کی پاکیزہ تعلیمات کا اہم نقطہ مساوات اورانسانیت کی خدمت ہے ۔
عوامی نمائندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمہ اور قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنی تونائیاں ہادی بر حق کی پاکیزہ تعلیمات کی روشنی بروئے کارلائیں ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام آفاقی مذہب ہے جس میں ہر شعبہ کے افراد کیلئے راہنما اصول وضع کئے گئے ہیں ۔ اگر ہم اسلام کی روح کے مطابق اپنا سیاسی سماجی اور عوامی کردار ادا کریں تووطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ، انہوں نے کہا کہ اسلام نے دو ٹول الفاط میں عربی کی عجمی پر اور گورے کی کالے پر فوقیت کی نفی کرتے ہوئے سب کے ساتھ مساوی سکول کرنے کا درس دیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments