ملزمان نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رتو کالا میں وراثتی جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر ثناء اﷲ، خالد مسعود اور محمد اکرم نے گھر میں گھس کر اپنے بھائی محمد حسین اور بھاو ج نویدہ کوثر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے جبکہ سونے کے کانٹے بھی توڑ د یئے ، پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو اسلحہ کے زور پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، شور واویلا سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے ۔اور ملزمان سے منت سماجت کرکے متاثرہ میاں بیوی کی جان بخشی کرائی، واقعہ کی وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر محمد حسین کو وراثتی جائیداد میں حصہ نہیں دینا چاہتے تھے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments