انجمن تاجران کریانہ اینڈ پنسار ایسوسی ایشن کوٹ مومن کے انتخابات مکمل
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) انجمن تاجران کریانہ اینڈ پنسار ایسوسی ایشن کوٹ مومن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، جس میں عدیل انصاری کو صدر جبکہ رانا الماس حنیف کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔
دیگر منتخب عہدیداران میں شیخ ندیم احمد نائب صدر، الطاف حسین انجم سیکرٹری اطلاعات اور حافظ شاہد عمران پراچہ سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ انجمن کی سرپرستی کے لیے ایگزیکٹو کونسل کے چار ارکان بھی منتخب کیے گئے ۔ جن میں مقصود تابش ایڈووکیٹ، ظہور احمد انصاری، مہر عبدالغنی اور راؤ ایم خالد شامل ہیں۔گزشتہ روز منعقدہ تقریب حلف برداری میں حاجی نعیم اصغر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments