ناطق عباس نقوی کے زیر اہتمام آج سالانہ مجلس عزا ہوگی

 ناطق عباس نقوی کے زیر اہتمام  آج سالانہ مجلس عزا ہوگی

بھیرہ (نامہ نگار) امام بارگاہ حسینیہ ہال ڈاہر نزد خان محمد والا، بھیرہ میں حکیم سید ناطق عباس نقوی کے زیر اہتمام آج 22 اگست کو سالانہ مجلس عزا منعقد ہوگی۔

جس میں ملک بھر سے آنے والے نامور ذاکرینِ عظام واقعۂ کربلا، مصائبِ اہل بیتؑ اور امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے ۔تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سید ثاقب عباس نقوی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مجلس عزا صبح 8 بجے شروع ہوگی، جس میں سید عون صابر شاہ، اظہر عباس بلوچ، علی رضا کھوکھر، غلام حسین جپہ، غلام جعفر جتوئی، طاہر حسین اور دیگر معروف ذاکرینِ عظام واقعاتِ کربلا اور مصائبِ اہل بیتؑ بیان کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...