کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کا دورہ

کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ میاں  مولا بخش ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم، مریضوں کے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم کے فعال ہونے سے مریضوں کو آکسیجن کی مسلسل اور بہتر فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور دیگر ضروری انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...