ڈپٹی کمشنر میانوالی کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کندیاں اور ہرنولی کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا عوامی مسائل کے حل  کے لیے کندیاں اور ہرنولی کا تفصیلی دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کندیاں اور ہرنولی کا تفصیلی دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے علاقے میں درپیش سیوریج کے سنگین مسائل کا گراؤنڈ پر جائزہ لیا اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا بھی تفصیلی معائنہ کیاکندیاں میں جاری سیوریج مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل تجویز کر کے تخمینہ (اسٹیمیٹ) جمع کرائیں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کندیاں کو بھی واضح احکامات جاری کیے کہ متاثرہ مقامات پرکام شروع کیا جائے اور 36 انچ قطر والے پائپ ڈال کر شہریوں کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات دلائی جائے ڈپٹی کمشنر نے ہرنولی ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج سسٹم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹریں جل جانے کے باعث ڈسپوزل سٹیشن غیر فعال ہونے سے شہر کا سیوریج نظام متاثر ہو رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...