میٹر کا سسٹم خراب کرکے بجلی چوری کرنے والاپکڑ ا گیا

میٹر کا سسٹم خراب کرکے بجلی  چوری کرنے والاپکڑ ا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) واپڈا حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مکینیکل بجلی میٹر کی باڈی میں مبینہ طور پر سوراخ کرکے ریڈنگ ریورس کرنے اور میٹر کا سسٹم خراب کرکے بجلی چوری کرنے والے ٹیکنیکل چور کو پکڑ لیا۔

مخدوم آباد کے رہائشی باری کے خلاف لیبارٹری رپورٹ میں بجلی چوری ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق واپڈا ٹیم نے بجلی کے مکینیکل میٹر کی چیکنگ کے دوران اس میں مبینہ ردوبدل اور تکنیکی طریقے سے بجلی چوری کا سراغ لگایا، جس پر میٹر کو لیبارٹری بھجوایا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ میں بجلی چوری کی تصدیق ہونے کے بعد متعلقہ تھانے میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن بھاگٹانوالہ نور خان نے کہا کہ بجلی چوری قومی نقصان کے ساتھ ساتھ ایماندار صارفین کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتی ہے ، بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...