حکو مت کے خاتمہ کیلئے پی ٹی آئی سمیت تمام جمہور ی قوتیں ہر آ ئینی راستہ اختیا ر کریں گی ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47حکو مت کے خاتمہ کیلئے پی ٹی آئی سمیت تمام جمہور ی قوتیں ہر آ ئینی راستہ اختیا ر کریں گی۔
پیپلزپارٹی کو بھی دوہر ی کشتی کی سوار ی کی بجا ئے آ ئینی عہدوں سے مستعفی ہو کر اپو ز یشن جماعتوں کا اعتماد بحا ل کر نا ہو گا اسوقت پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے اگر وہ حقیقی معنوں میں وطن عز یز کو مسائل اوربحرا نوں سے نکا لنا چاہتی ہے تو وہ پا کستان تحریک انصاف کا ساتھ دے اور حکومتی کشتی سے اترے آ ئینی عہدوں کی مراعات کو بھی ٹھکرا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments