عظیم الشان جلوس میلا د النبی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

 عظیم الشان جلوس میلا د النبی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

عظیم الشان جلوس میلا د النبی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیںمرکزی جلوس حسب سابق شوگر ملز گیٹ سے صبح 8:30 بجے نکالا جائے گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں انجمن غلامان مصطفے ٰ ، بزم علمائے اہلسنت ،میلاد کمیٹی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے 12ربیع الاول کو پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفے ٰ ؐ کا جشن ولادت با سعادت کے موقع پر نکالے جانیوالے عظیم الشان جلوس میلا د النبی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جامع مسجد نورانی اڈا لاریاں جوہر آباد میں انجمن غلامان مصطفے ٰ کی زیر نگرانی منعقدہ جماعت اہلسنت کی تینوں بڑی تنظیموں کے اکابرین ، آئمہ مساجد اور علماء و مشائخ کے مشترکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس حسب سابق شوگر ملز گیٹ سے صبح 8:30 بجے نکالا جائے گا جس کی قیادت تینوں بڑی مذہبی تنظیموں کے اکابرین ،آئمہ مساجد اور علمائے کر ام و مشائخ عظام کریں گے ۔ شہر کے دیگر نواحی علاقوں سے آنیوالے دیگر جلوس بھی اس جلوس میں شامل ہو جائیں گے اوریہ مرکزی جلوس میلاد النبی ؐ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا میں بازار میں جوہر آباد میں انجمن غلامان مصطفے ٰ ؐکے دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا ۔ ضلع کے راستے کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، آرائشی محرابوں اور خوبصورت بینروں سے سجایا جائے گا ، راستے میں ٹھنڈے پابی اور شربت کی سبیلیں لائی جائیں گی اور جلوس کے قائدین کے استقبال کیلئے مختلف مقامات پرسٹیج بنائے جائیں گے ، جہاں علمائے کرام سیرت النبی کے موضوع پر مختصر خطاب کریں گے اجلاس میں بتایا گیا۔ شہر کی تمام مساجدنجی و سرکاری عمارات، مارکیٹوں اور بازارو اور پبلک مقانات کو سبز روشنیوں اور رنگ برنگ جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر انفرادی و اجتماعی طور پر بنی کریم ؐکے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے محافل میلاد کاانعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...