طالبہ مدحت فاطمہ نے 555 میں سے 551 نمبر حاصل کئے
میانوالی (نامہ نگار)سرگودھا بورڈ کے کلاس نہم کے رزلٹ میں دی ایجوکیٹرز زکریا کیمپس میانوالی کی ہونہار طالبہ مدحت فاطمہ نے 555 میں سے 551 نمبر حاصل کر کے بورڈ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا۔
اس شاندار کامیابی پر دی ایجوکیٹرز زکریا کیمپس کے ڈائریکٹرحمیر خان نیازی نے طالبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے شاندار تعلیمی ماحول کا ثمر ہے ۔ دریں اثناء، سکول کے ایڈمنسٹریٹر ابوبکر علوی نے بھی مدحت فاطمہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور اساتذہ کی انتھک لگن کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیوں کے اس سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments