میانوالی :بس سٹینڈ پربھکاریوں کے ڈیرے ، کرایہ پر مکان لے لئے
میانوالی (نامہ نگار)جنرل بس سٹینڈ میانوالی میں ڈیرہ غازی خان اور سندھ سے آئے ہوئے سینکڑوں بھکاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں مرد گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں نوجوان عورتوں اور معصوم بچے صبح سے لیکر رات گئے اڈے پر موجود ہوتے ہیں۔
نوجوان لڑکیاں سرعام نوجوانوں کو گناہ کی دعوت دیتی ہیں انھی لڑکیوں کی وجہ سے اکثر لڑکوں میں لڑائی جھگڑا معمول کا حصہ بن چکا ہے نوجوان لڑکیاں زبردستی گاڑیوں میں گھس جاتے ہیں اندر نہ داخل ہونے کی صورت میں عملے کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں، جرائم پیشہ افراد اپنے علاقوں کو چھوڑ کر میانوالی شہر اور گردونواح میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔مین بازار ہوں یا شہر کی گلیاں ہر جگہ انکے گینگ پھیلے ہوئے ہیں اکثر گھروں میں وارداتیں کر کے رفو چکر ہو جاتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments