ونجاری گرداری والا ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر التواء کا شکار

 ونجاری گرداری والا ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر التواء کا شکار

ونجاری گرداری والا ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر التواء کا شکار ہائی سکول ونجاری کے طلباء، اساتذہ اور رہائشی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

داؤدخیل(نماندہ دنیا)سرکاری فنڈز کے عدم اجراء کے باعث ونجاری گرداری والا ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر التواء کا شکار۔گرد و غبار کے باعث گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ونجاری کے طلباء، اساتذہ اور مقامی رہائشی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ونجاری گرداری والا ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام طویل عرصے سے التواء کا شکار ہونے کے باعث علاقے کے عوام، بالخصوص تعلیمی اداروں کے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ روڈ پر اڑنے والے شدید گرد و غبار اور دھول کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ونجاری کے سینکڑوں طلباء، اساتذہ کرام اور گردونواح کی آبادی کے لوگ سانس اور پھپھڑوں کی مہلک بیماریوں (پلمونری ڈیزیز) میں مبتلا ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کاوشوں سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ونجاری کے طلباء اور اساتذہ کو درپیش اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اس سڑک کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دی گئی تھی۔

 جس پر علاقہ مکینوں اور تعلیمی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ جلد اس اذیت سے نجات مل جائے گی۔تاہم، جب اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقررہ فنڈز کا اجراء نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبے کی التواء نے نہ صرف حکومتی اقدام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ علاقے کے سینکڑوں بچوں کی صحت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے ۔مقامی سماجی، تعلیمی حلقوں اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...