فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے ،کمشنر سرگودھا

فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے ،کمشنر سرگودھا

فری میڈیسن ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے ،کمشنر سرگودھا مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح

خوشاب(نمائندہ دُنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمٰن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا دور ہ کیا اور دوران انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، فارمیسی، کاونٹر اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیاکمشنر سرگودھا نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہان تعینات ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،کمشنر سرگودھا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اورمریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...