فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے ، کمشنر
فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے ، کمشنر طبی عملے کو مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور شازیہ رحمان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور امیر عمر، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے ۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور دیگر علاج معالجے کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، فارمیسی، ری کاؤنٹر، لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور طبی عملے کو مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے ۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments