آئن لائن کمپلین کے ازالہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم

 آئن لائن کمپلین کے ازالہ  اورقانون شکن عناصر کے خلاف  کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم

خوشاب(نمائندہ دُنیا) سی ایم کمپلین پورٹل پرکی جانیوالی عوامی شکایات اور دیگر اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی رابطہ کمیٹی خوشاب کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں اے ڈی سی سوشل سروسز غزالہ کنول اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک تھے ۔ اجلاس میں شہریوں کی جانب سی ایم پورٹل پر آئن لائن شکایات کا فوری نوٹس لینے اور ان کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیانزیب حسین لابر نے کہاکہ خوشاب کی ضلعی انتظامیہ نے ، سی ایم پورٹل ، آئن لائن کمپلین کے ازالہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں کسی کی ذیلی محکمہ کی غفلت اور پاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...