دو افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ، حالت نازک
فائرسینہ اور بازو پر لگے جنید شدید زخمی ہو گیا ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں سابقہ رنجش و بے عزتی کا شاخسانہ دو افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، منتقل حالت نازک پولیس رپورٹ کے مطابق مضروب جنید اپنے بھائی رشتہ دار کے ساتھ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد حماد و زریاب نے ان کا گلبرگ چوک ڈی ایچ کیو بلڈنگ گیٹ کے قریب گذشتہ رات راستہ روک کر زبردستی موٹر سائیکل سے نیچے اتار لیا اور سابقہ بے عزتی کا بدلہ لینے کا کہہ کر للکارا اور حماد نے پہلے جنید پر فائرنگ کر دی فائر اسے سینہ اور بازو پر لگے وہ گر گیا پھر اس دوران حماد اور زریاب دونوں نے سیدھی فائرنگ سینہ اور بازو اور جسم پر کی جس سے جنید مزید شدید زخمی ہو گیا ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے زخمی کو ہوسٹل منتقل کیا گیا اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments