سی پیک پر شہریوں کے محفوظ سفر اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سی پیک پر شہریوں کے محفوظ سفر  اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا کا ڈی پی او میانوالی، ڈی پی او سرگودھا سمیت دیگر افسران کے ہمراہ سی پیک کا دورہ سی پیک پر شہریوں کے محفوظ سفر اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم سمیت دیگر پولیس افسران کے ہمراہ سی پیک کا دورہ کیا۔

آر پی او سرگودھا نے سی پیک پر سیکیورٹی انتظامات، پولیس ڈیوٹی، چیک پوسٹوں اور گشت کا جائزہ لیا اور افسران سے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں اور مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں اور مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی، ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن، ایس پی سیف سٹی سرگودھا ریجن، ایس پی آر ایم پی سرگودھا ریجن و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...