ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری

ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ  مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری ۔سائلین کے مسائل سن کر ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کی گئی ۔

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی جانب سے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ مڈھ رانجھا میں منعقد کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا۔ شہریوں کے مسائل کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کے مسائل کا ازالہ اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...