5 افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ، نقدی چھین لی

 5 افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ، نقدی چھین لی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں احاطہ کے تنازع کو وجہ عناد بنا کر 5 افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور نقد رقم 50 ہزار روپے اور موبائل فون مالیت 25000بھی چھین لیا تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص سجاد تنویر کی درخواست پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 129 جنوبی کے رہائشی سجاد تنویر ولد عبداللطیف نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست واگزار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے بھائی اعجاز احمد کا مذکورہ گاؤں کے رہائشی شبیر ولد امین وحید ولد نیکو شہزاد ولد سرفراز اور زوہیب ولد نصیبہ نے مجھ پر اس وقت ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا جب میں اپنے گھر سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار ہو کر چک نمبر 126 جنوبی جا رہا تھا مذکورہ افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کیا بعد ازاں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور نقد رقم 50000ہزار روپے اور موبائل فون مالیت 25 ہزار روپے بھی مجھ سے چھین لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...