ریڑھی بانوں کا سڑک اور گزرگاہ کے بڑے حصے پر مستقل قبضہ

ریڑھی بانوں کا سڑک اور گزرگاہ کے بڑے حصے پر مستقل قبضہ

تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ آمدورفت میں مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محمدی کالونی چوک میں مبینہ طور پر انکروچمنٹ عملے کی چشم پوشی اور ملی بھگت کے باعث فروٹ ریڑھی بانوں نے سڑک اور گزرگاہ کے بڑے حصے پر مستقل قبضہ جما رکھا ہے ، تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوجاتی ہے جب چھٹی کے اوقات میں طالبات کی بڑی تعداد چوک سے گزرتی ہے اور ریڑھیوں، خریداروں اور بے ہنگم ٹریفک کے درمیان راستہ بنانا بھی دشوار ہوجاتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ عارضی تجاوزات اب مستقل کاروباری مراکز کی شکل اختیار کرچکی ہیں جبکہ متعلقہ عملہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہے ، شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مسلسل آپریشن کیا جائے تو چند گھنٹوں میں راستے بحال ہوسکتے ہیں، مگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ انتظامیہ سے محمدی کالونی چوک کا فوری معائنہ کرکے تجاوزات ختم اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...