سرکاری سکولوں کونان سیلری بجٹ کی پہلی سہ ماہی قسط نہ مل سکی

سرکاری سکولوں کونان سیلری بجٹ کی پہلی سہ ماہی قسط نہ مل سکی

مالی بے ضابطگیوں کی ایک وجہ این ایس بی فنڈز کا تاخیر سے اجراء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آڈٹ حکام کی تشویش کے باوجود فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرگودھا ریجن کے سرکاری سکولوں کونان سیلری بجٹ کی پہلی سہ ماہی قسط نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جاری ہونیوالی فنڈز کے آڈٹ کی ابزرویشن رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی ایک وجہ این ایس بی فنڈز کا تاخیر سے اجراء بھی ہے ، صوبائی حکومت مختص شدہ فنڈز ضلعی حکومتوں کو ارسال کرتی ہے اور سکول کونسلوں کے اکاؤنٹس میں منتقلی کے مراحل طے کرنے کے بعد وقت کی قلت کو جواز بنا کر بہت سے اہم امور نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں ،اور چیک اینڈ بیلنس بھی ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے ،مذکورہ ریمارکس کے باوجود تاحال رواں مالی سال کی پہلی قسط سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل نہیں ہو سکی، محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ این ایس بی کا اجراء میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ، اور دو سہ ماہیوں کا اکٹھا بجٹ جار ی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...