ملک اقبال اختر مرحوم کے صاحبزادے عرفان اختر کا انتقال
بھیرہ (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی بھیرہ کے ریکارڈ کلرک رضوان اختر کے بھائی اور ایم سی سکول کے سابق استاد ملک اقبال اختر مرحوم کے صاحبزادے عرفان اختر، جو عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم تھے ، انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی میت گزشتہ روز سعودی عرب سے پاکستان لائی گئی، جہاں سلطان آباد چھانٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments