غیر قانونی سرگرمیوں میں مدد کا الزام، رسہ گیر قانون کی زد میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ مومن میں جرائم پیشہ افراد سے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں معاونت کی یقین دہانی کرانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہد عمران نامی شخص دو افراد سے رقم وصول کرتے ہوئے مبینہ طور پر انہیں یقین دلا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں وہ جو بھی غیر قانونی کام کریں گے ، وہ ان کی مدد کرے گا کیونکہ تھانے میں اس کا اثرورسوخ ہے ۔پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی شاہد عمران اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments