کلورکوٹ فریدہ گارڈن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فوری تعمیر کا مطالبہ

کلورکوٹ فریدہ گارڈن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فوری تعمیر کا مطالبہ

کلورکوٹ فریدہ گارڈن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فوری تعمیر کا مطالبہ سڑک پر گرڈ اسٹیشن، لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ فریدہ گارڈن روڈ کا تقریباً چار کلو میٹر طویل حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے شہریوں کا سفر محال ہو گیا، جبکہ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کر دیا۔ کلورکوٹ کی اہم شاہراہ فریدہ گارڈن روڈ کو سابقہ حکومت کے دور میں سابق ایم پی اے امیر محمد خان کی گرانٹ سے کارپٹ کیا گیا تھا، تاہم کلورکوٹ شہر کے اندر واقع تقریباً چار کلو میٹر کا حصہ تعمیر کیے بغیر چھوڑ دیا گیا۔ اس سڑک پر گرڈ اسٹیشن، لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں، جبکہ سیمن پروڈکشن یونٹ تک جانے والے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ کئی مقامات پر سڑک مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔ کلورکوٹ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ کلورکوٹ فریدہ گارڈن روڈ کے اس چار کلو میٹر طویل خستہ حال حصے کو فوری طور پر کارپٹ کر کے آگے موجود تعمیر شدہ سڑک سے ملایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...