نہری پانی کے تنازع پر 2کسان گروپوں میں تصادم، 4 زخمی
نہری پانی کے تنازع پر 2کسان گروپوں میں تصادم، 4 زخمیپولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمی ہسپتال منتقل
خوشاب (نمائندہ دنیا) راولپنڈی روڈ پر شوالہ جھیل کے قریب نہری پانی کے تنازع پر دو کسان گروپوں میں تصادم کے دوران کلہاڑیوں، کسیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد دونوں متحارب گروپوں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments