دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد
دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا
خوشاب (نمائندہ دنیا) دریائے جہلم میں جوئیہ کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے افتخار ٹاؤن جوہرآباد کے 20 سالہ نوجوان رضا خان کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طویل سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر کے ورثا کے حوالے کر دی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے سے نوجوان کی لاش تلاش کر لی۔ سرچ آپریشن میں دو بوٹس، دو ایمرجنسی وہیکلز اور 15 ریسکیورز نے حصہ لیا۔ رضا خان گزشتہ روز دریائے جہلم میں جوئیہ کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments