میانی پولیس کا گرینڈ آپریشن، 2 منشیات فروش گرفتار، پونے 2کلو چرس برآمد
میانی (نامہ نگار) تھانہ میانی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مین سپلائر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے پونے دو کلو سے زائد چرس اور وٹک رقم برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ میانی امتیاز احمد بھگت کی قیادت میں پولیس نے ظفر چوک کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص محمد فیصل کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نے کانسٹیبل عدنان حطار، قیصر گجر اور رانا وسیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے مڈھ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مین ڈیلر عمران خان پٹھان کو فرار ہونے کی کوشش کے باوجود گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مزید 1200 گرام چرس اور وٹک رقم بھی برآمد کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments