معروف ماہر تعلیم محمد بشر شاہ گورنمنٹ ہائی سکول کھولہ سعید آباد کے ہیڈماسٹر تعینات

 معروف ماہر تعلیم محمد بشر شاہ  گورنمنٹ ہائی سکول کھولہ سعید  آباد کے ہیڈماسٹر تعینات

کندیاں(نمائندہ دنیا) محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حافظ والا کے ایس ایس ٹی اور معروف ماہر تعلیم محمد بشیر شاہ کو گورنمنٹ ہائی سکول کھولہ سعید آباد میں بطور ہیڈماسٹر تعینات کر دیا۔

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے محمد بشر شاہ کی بطور ہیڈماسٹر تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محمد بشر شاہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کھولہ سعید آباد کے ہیڈماسٹر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ ان کی تعیناتی پر دوست احباب اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ محمد بشر شاہ کا تعلق کندیاں سے ہے اور وہ محکمانہ کارکردگی کے باعث محکمہ تعلیم میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...