سب انسپکٹر مہر محمد ریاض سروس مکمل کرکے باعزت ریٹائر

سب انسپکٹر مہر محمد ریاض سروس  مکمل کرکے باعزت ریٹائر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس میں 42 سالہ طویل خدمات انجام دینے والے سب انسپکٹر مہر محمد ریاض سروس مکمل کرکے باعزت ریٹائر ہوگئے ۔

مہر محمد ریاض نے دورانِ ملازمت فرض شناسی، محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ محکمہ پولیس اور عوام کی خدمت انجام دی، ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ان کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے لیکن محکمہ پولیس کے لیے افسران و اہلکاروں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں، سرگودھا پولیس اپنے ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...