جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں محفلِ میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد

 جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں  محفلِ میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد

میانی( نامہ نگار) جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد۔میانی میں جامع مسجد گلزارِ مدینہ، محلہ محمد آباد میں 12 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کی صدارت پیر سید حسام الحق شاہ نے کی۔محفل میں علماء کرام جن میں قاری ثناء اللہ صدر آئمہ مساجد ومرکزی میلاد کمیٹی میانی نعت خواں اور عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ قاری محمد اکرم اللہ نقشبندی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ، عشقِ رسول ﷺ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، جبکہ دیگر مقررین اور نعت خواں حضرات جن میں محمد فاوق سہروردی اور محمد عمر سیالوی ،سیف اللہ نے بھی بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔اس موقع پر شرکاء نے درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی۔ علما ء اکرام اور دیگر مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں محفل کے اختتام پر پیر سید حسام الحق شاہ نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا۔منتظمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...