ایم پی اے چوہدری منصور اعظم سندھو سے صدر پریس کلب کی وفد کے ہمراہ ملاقات
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ایم پی اے پی پی-72 اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی چوہدری منصور اعظم سندھو سے صدر پریس کلب کوٹ مومن رضوان رفیق منہاس نے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔
وفد میں جنرل سیکرٹری پریس کلب کوٹ مومن ملک حبیب الرحمن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم بھی شریک تھے ۔ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور مختلف اہم علاقائی ایشوز پر سیرحاصل گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منصور اعظم سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments