کتے کو پتھر مارنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہمسائی کو شاہرائے عام پر تشد د کا نشانہ

 کتے کو پتھر مارنے سے منع کرنے پر جھگڑا  ہمسائی کو شاہرائے عام پر تشد د کا نشانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کتے کو پتھر مارنے سے منع کرنے پر جھگڑا، ہمسائی کو شاہرائے عام پر تشد د کا نشانہ بنا دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔

چک نمبر 94 شمالی میں گھر کے دروازے پر کھڑی مسرت بی بی کو مبینہ طور پر ملزم سعد نے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کے باہر موجود پالتو کتے کو پتھر مار رہا تھا، جسے منع کیا تو ملزم نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی شروع کردی اور لوہے کی بالٹی سے وار کرتے ہوئے خاتون کے سر پر چوٹ ماری جس سے خون بہنے لگا، ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، چیخ و پکار سن کر محلے دار موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے خاتون کو ملزم سے بچایا، زخمی خاتون کا سول ہسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، واقعے پر تھانہ صدر سرگودھا پولیس نے سعد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...