جامع مسجد عثمانیہ وانڈھی آرائیاں والی میں محفل نعت کا انعقاد

جامع مسجد عثمانیہ وانڈھی آرائیاں  والی میں محفل نعت کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد عثمانیہ وانڈھی آرائیاں والی میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد.میانوالی کے معروف نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی(ادارہ تفہیمات اسلامیہ میانوالی) کے زیر اہتمام مسجد عثمانیہ وانڈھی آرائیاں والی میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا. نقابت کے فرائض صدر مدرس ادارہ تفہیمات اسلامیہ میانوالی قاری کفایت اللہ خان نے سرانجام دیئے .اس موقع پر میانوالی کے معروف نعت خواں محمد سعید مظہری، قاری محمد معین الدین سیالوی، قاری خرم اقبال سیالوی،مرید احمد سیالوی اور محمد فہیم بزمی نے نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا.الخدمت فاؤنڈیشن میانوالی کے ایڈمن ڈاکٹر ملک ہدایت اللہ نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا. ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع میانوالی عامر فاروق خان نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...