پٹرول قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی

پٹرول قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی

پٹرول قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دیسبزیوں، پھلوں، دودھ اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا

شاہپور صدر (نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے شکار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں، دودھ اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی عام آدمی کے بجٹ کو شدید متاثر کرتا ہے ، جبکہ آمدنی محدود ہونے کے باعث گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ مہنگائی نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور عوام بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...