کال کرنے کے بہانے موبائل ہتھیانے پرسابق پولیس اہلکار گرفتار

 کال کرنے کے بہانے موبائل ہتھیانے پرسابق پولیس اہلکار گرفتار

کال کرنے کے بہانے موبائل ہتھیانے پرسابق پولیس اہلکار گرفتار ہوٹل مالک محمد عقیل سے موبائل فون لے لیا، اوررفوچکر ہوگیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہوٹل سے چائے پینے کے بعد دوکاندار سے کال کرنے کے بہانے موبائل فون ہتھیانے پرسابق پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ استقلال آباد کے قریب چائے ہوٹل پر سابق پولیس اہلکار فیصل باجوہ نے چائے پینے کے بعد بل طلب کرنے پر ضروری کال کا بہانہ کیا اور ہوٹل مالک محمد عقیل سے موبائل فون لے لیا، اوررفوچکر ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث پہلے ہی ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے ، واقعے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نوسربازی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے سابق ملزم کو حراست میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...