عالم دین حافظ محمد طاہر کی انجینئر سلیم سے ملاقات
عالم دین حافظ محمد طاہر کی انجینئر سلیم سے ملاقات کتاب’’توضیح الفرقان جلد دوم خطبات توحید اور راہ سنت ہدیہ پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین حافظ محمد طاہر شاہ کشمیری نے جامع مسجد مبارک اہلحدیث سیٹلائٹ ٹاؤن میں ضلعی امیر جماعت اہلحدیث انجینئر مولانا محمد سلیم اور سٹی سرپرست جماعت اہلحدیث عباد السلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اہلحدیث کے رہنماؤں نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا جبکہ مفسر قرآن حافظ عبدالغفار روپڑی کی کتابتوضیح الفرقان جلد دوم،اس کے ساتھ ساتھخطبات توحیداور راہ سنت بطور ہدیہ پیش کی گئیں۔ ملاقات کے دوران حافظ محمد طاہر شاہ کشمیری نے جماعت اہلحدیث کے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے دین کی ترویج و اشاعت، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ و آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دینی شعور اجاگر کرنے اور نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے علماء کرام کو اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مفتی ابوالسلام محمد صدیق مرحوم کی تصنیف ‘‘وراثت’’ کا بھی ذکر کیا گیا، حافظ محمد طاہر شاہ کشمیری نے کتاب میں پیش کیے گئے علمی و شرعی نکات کو سراہتے ہوئے اسے اہم اور قابلِ قدر علمی کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، بالخصوص وراثت جیسے اہم موضوعات پر مستند علمی کتب کی اشاعت عوام اور نئی نسل کی دینی رہنمائی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ بعد ازاں حافظ محمد طاہر شاہ کشمیری نے جماعت اہلحدیث کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں رہنماؤں اور علماء کرام سے ملاقات اور مختلف دینی و جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments