حکومت نے توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑدیا ،حسن اسلم ق
حکومت نے توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑدیا ،حسن اسلم ملک کیلئے پڑوسی صوبے کو پاکستان کیلئے بڑا خطرہ قرار دینا کونسی حب الوطنی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن، پی ٹی آئی کے رہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی تمام حدود پار کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رُخ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی بجائے تحریک انصاف کی جانب موڑ کر وطن دشمنی کا ثبوت دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ملک کیلئے بھارت کے خطر ے کو نظر انداز کرنا اور پڑوسی صوبے کو پاکستان کیلئے بڑا خطرہ قرار دینا کونسی حب الوطنی ہے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہوزیر اعلی پنجاب کا یہ بیان صوبائیت اور نفرت پھیلانے کی مزموم کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ناپنے اسیر قائد کی رہائی اور احکمرانوں کی انتقامی سیاست کیخلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments