غوث الاعظمؒ کا 85واں سالانہ عرس مبارک 23 ستمبر کو غوثیہ چوک میں ہوگا
بھیرہ(نامہ نگار) انجمن غوثیہ محلہ املی والا بھیرہ کے زیرِ اہتمام حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ غوث الاعظمؒ کا 85واں سالانہ عرس مبارک 23 ستمبر کو غوثیہ چوک میں منعقد ہوگا۔
منتظمین ملک محمد صفدر عاصی، ڈاکٹر ملک محمد ایوب اور ڈاکٹر محمد ذوالنورین نے بتایا کہ سالانہ عرس کی تقریب بعد نمازِ عشاء شروع ہوگی، جس میں علامہ انوار احمد نوری اور قاری بلال حیدر حسان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محمد اعظم سیال، محمد اسلم چشتی، ملک شعبان حیدر اور قاری بلال انجم بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ عرس کی اختتامی تقریب میں انجمن غوثیہ کے بانی ڈاکٹر ملک محمد صادق مرحوم اور ڈاکٹر محمد اظہر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ منتظمین نے عقیدت مندوں سے عرس کی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments