اربن ایریا پولیس کی کارروائی مسروقہ مال شہری کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اربن ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کرکے شہری کے حوالے کردیا، پولیس کی جانب سے بروقت دادرسی پر شہری نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے کارروائی شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس نے مال مسروقہ ریکور کرلیا۔ اے ایس پی سٹی وقار احمد نے برآمد کیا گیا مسروقہ مال شہری کے حوالے کیا، جس پر شہری نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اے ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی دادرسی اور انہیں ان کا حق دلانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments