لیوی ٹیکس بھتہ خوری کی سنگین مثال ، جماعت اسلامی
لیوی ٹیکس بھتہ خوری کی سنگین مثال ، جماعت اسلامی سرکاری سطح پر کی جانیوالی لوٹ مار پر خاموش نہیں رہ سکتی،حافظ فدالارحمن
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فدالارحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کیا جانیوالا لیوی ٹیکس بھتہ خوری کی سنگین مثال ہے ، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ سرکاری سطح پر کی جانیوالی لوٹ مار پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ امیر جماعت اسلامی کی کال پر کراچی سے اسلام آباد کیلئے شروع کیا جانیوالا سپر لانگ مارچ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے تابوت میں آخری کیل نصب کرے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے مفادات عزیز ہیں اور عوامی حقوق کے حوالے پر کسی بھی سطح پر کوئی سودا بازی نہیں کریں گے حکمران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لگایا جانیوالی لیوی ٹیکس ختم کر کے قیمتوں کو معمول پر نہیں لاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments