عوامی مسئلہ وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس

عوامی مسئلہ وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس

عوامی مسئلہ وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس ٹیمیں تشکیل دے کر موقع کا معائنہ کروایا گیا،کوئی مستقل حل سامنے نہیں آ سکا

شاہپور صدر (نامہ نگار)بکھر بار میں عرصہ دراز سے درپیش عوامی مسئلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ افسران اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر موقع کا معائنہ کروایا گیا۔ سب انجینئرز سمیت متعلقہ محکموں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مختلف مقامات کا سروے بھی کیا، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود مسئلے کا عملی طور پر کوئی مستقل حل سامنے نہیں آ سکا اور صورتحال بدستور جوں کی توں ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بکھر بار کا مذکورہ مسئلہ کوئی نیا معاملہ نہیں بلکہ طویل عرصے سے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ مسئلے کے باعث اہل علاقہ کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روزمرہ زندگی کے معمولات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بارش یا دیگر نامساعد حالات میں مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں اور انہیں اپنے معمول کے کاموں کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ اجاگر ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر نوٹس لیا گیا اور متعلقہ عملے نے موقع پر پہنچ کر سروے بھی کیا، جس سے شہریوں کو امید پیدا ہوئی تھی کہ اب مسئلے کا مستقل حل نکال لیا جائے گا، تاہم سروے کے بعد تاحال عملی کام شروع نہ ہونے کے باعث عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...