ہنٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے نوجوان کا بازو توڑ

ہنٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ  کر کے نوجوان کا بازو توڑ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں چن میں ہرنولی کے رہائشی مسلح افراد نے ہنٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے ایک نوجوان محمد اصغر کھیڑا کا بازو توڑ اور اس کی حمائت کرنے پر دو اور افراد طاہر بگھور اور حسن بگھور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مضروب اصغر کھیڑا کی میانوالی کے محمد عاقل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تھی گزشتہ روز جس اصغر کھیڑا حاجی طاہر عباس اور محمد زبیر کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ ملزمان کار پر مسلح ہو کر آئے اور محمد اصغر پر ہنٹرو اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جب حاجی طاہر اور زبیر اسے چھڑانے کیلئے آّگے بڑھے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...