کندیاں:گھر سے 30ہزار نقدی اور قیمتی گھڑیاں چوری
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں کے علاقے محلہ عمر آباد، نزد مدرسہ قاری شفیع صاحب، میں نامعلوم چور دکاندار سہیل کے گھر سے 30 ہزار روپے نقدی اور تین قیمتی گھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق چوری شدہ گھڑیوں کی مجموعی مالیت بھی تقریباً 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments