تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل

تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل  میڈیا پر وائرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے مٹیلہ میں سکول سے موٹرسائیکل پر گھر جاتے نوجوان کو مبینہ طور پر راستے میں روک کر پائپ سے تشدد کرنے ، دھمکیاں دینے اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ محمد افضال سکول سے پڑھ کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں علی نے مبینہ طور پر اسے زبردستی روک لیا اور موٹرسائیکل سے گرانے کے بعد مبینہ طور پر تشدد کرتے رہے ، جبکہ موبائل فون سے تشدد کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی 16 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...