نجی ہاؤسنگ سکیموں میں فروخت ہونیوالے پلاٹوں کی تفصیلات طلب

نجی ہاؤسنگ سکیموں میں فروخت  ہونیوالے پلاٹوں کی تفصیلات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بعض نئی بننے والی نجی ہاؤسنگ سکیموں میں فروخت ہونیوالے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق ان کالونیوں کی تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے رجسٹریشن ابھی التواء کا شکار ہے جبکہ بیشتر پلاٹس فروخت کئے جا چکے ہیں،جس پر ان ہاؤسنگ سکیموں میں متعلقہ اداروں کے قوائد و ضوابط پورا کرنے کے دورا ن فی مربع گز سیلز ٹیکس کے تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جرمانہ بھی شامل کیاجا سکتا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے متعلقہ افسران سے ان نجی ہاؤسنگ سکیموں میں اب تک فروخت ہونیوالے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...